وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا بے نظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی کا دورہ

راولپنڈی (میڈیا92نیوز آن لائن) وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد اچانک بے نظیر بھٹو ہسپتال راوالپنڈی پہنچ گئیں۔ وزیر صحت نے ایمرجنسی، آوٹ ڈور، آپریشن تھیٹر و دیگر وارڈز میں جا کر صفائی ستھرائی کے انتظامات اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔

وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے بے نظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی کے مختلف وارڈز میں جا کر مریضوں کی عیادت کی، انھوں نے مریضوں کو مہیا کی جانے والی طبی سہولیات بارے دریافت کیا۔ ایمرجنسی، آوٹ ڈور، آپریشن تھیٹر و دیگر وارڈز میں جا کر صفائی ستھرائی کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔

وزٹ کے دوران ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ عیدالفطر کے موقع پر سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز و دیگرسٹاف نے بہترین فرائض سرانجام دیئے۔
نئے پاکستان میں سرکاری ہسپتالوں میں بتدریج حالات بہتری کی جانب جا رہے ہیں۔ ڈاکٹرز اپنے فرائض کوپیغمبرانہ پیشہ سمجھ کر ہرآنے والے مریض کو بہترین طبی سہولیات فراہم کریں۔

وزیر صحت پنجاب کا کہنا تھا کہ سرکاری ہسپتال میں آنے والا ہر پاکستانی بہترین علاج و معالجہ کا حق دار ہے، پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کو بہترین علاج گاہیں بنانے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …