نواز شریف کی مریم کو عدلیہ بحالی تحریک اور اپوزیشن کی اے پی سی میں شرکت کی ہدایت

لاہور ( میڈیا 92 نیوز آن لائن ) مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے پارٹی کی نائب صدر مریم نواز کو ’ووٹ کو عزت دو‘ اور ’عدلیہ بحالی تحریک‘ کو آگے بڑھانے اور اپوزیشن کی کل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) میں بھر پور شرکت کی ہدایت کردی۔

مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف سے مریم نواز نے کوٹ لکھپت جیل لاہور میں دو گھنٹے ملاقات کی۔ اس موقع پر مریم نواز کی بیٹی مہرالنساء، داماد راحیل منیر، ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان اور کیپٹن ر صفدر بھی موجود تھے۔ نوازشریف نے مریم نواز کو ووٹ کو عزت دو اور عدلیہ بحالی تحریک کو آگے بڑھانے اور اپوزیشن کی اے پی سی میں بھر پور شرکت کی ہدایت کی۔

نواز شریف نے کہا کہ اب ووٹ کو عزت سے بڑھ کر ن لیگ کا کوئی اور نعرہ نہیں، آئی ایم ایف سے قرضہ لینے کے باوجود عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا، غریب عوام کو مہنگائی کی چکی میں پستا نہیں دیکھ سکتا، اس کے خلاف اب اٹھ کھڑا ہونا ہوگا، جو کہتے تھے شہباز شریف واپس نہیں آئیں گے اب وہ منہ چھپاتے پھررہے ہیں۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ میں نے ایک روپے کی کرپشن نہیں کی، اس کے باوجود پابند سلاسل رکھا جارہا ہے، مجھے اپنی صحت کی فکر نہیں رہی لیکن ملک کی معاشی صورتحال دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے۔ نواز شریف نے وزیرستان میں دہشت گردوں کی جانب سے پاک آرمی کے جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …