مسلم لیگ کے صدر شہباز شریف لندن سے واپس پاکستان پہنچ گئے

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف برطانیہ میں 2 ماہ قیام کے بعد واپس پاکستان پہنچ گئے۔

لاہور (میڈیا 92 نیوز آن لائن ) شہباز شریف لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے پی آئی اے کی براہ راست پروز پی کے 758 کے ذریعے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے جہاں لیگی رہنماؤں اور کارکنوں نے ان کا شانداد استقبال کیا۔

سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے استقبال کے لئے پارٹی کے مرکزی جنرل سیکریٹری احسن اقبال، امیر مقام، پرویز ملک سمیت لیگی رہنماؤں، اراکین پارلیمان اور کارکنان کی بڑی تعداد آدھی رات کو ہی ایئرپورٹ پہنچنا شروع ہوگئی تھی۔

کچھ کارکنان نے ایئرپورٹ سکیورٹی فورس کا حصار توڑدیا اور ان کے ساتھ دھکم پیل کرتے ایئرپورٹ کے آرائیول لاؤنچ تک پہنچ گئے۔

کارکنوں نے شہباز شریف کو ریلی ک صورت میں ایئرپورٹ سے ماڈل ٹاون ان کی رہائشگاہ تک پہنچایا، جبکہ اپنے پارٹی صدر کی وطن واپسی کی خوشی میں انہوں نے مٹھائیاں بھی تقسیم کیں۔

واضح رہے کہ شہباز شریف کی وطن واپسی سے متعلق یہ افواہیں گرم تھیں کہ وہ دوبارہ پاکستان نہیں پہنچ سکیں گے، تاہم تمام افواہیں دم توڑ گئیں اور وہ حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے وطن واپس پہنچ گئے۔

شہباز شریف وطن واپسی کیلئے لندن سے روانہ، تحریک چلانے کا بھی عندیہ دے دیا

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا عندیہ دیتے ہوئے لندن سے واپس روانہ ہوگئے۔

شہباز شریف نے پاکستان روانگی کے موقع پر لندن میں صحافیوں سے مختصر گفتگو کی اور حکومت کے خلاف احتجاج کے حوالے سے کہا کہ ‘کل (اتوار کی صبح) قومی اسمبلی میں اجلاس ہوگا اس میں بات ہوگی’۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے ساتھ مل کر حکومت مخالف تحریک چلانے کے حوالے سے ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ‘اپوزیشن جماعتیں مل کر مشاورت کریں گی اور فیصلہ کریں گی’۔

شہباز شریف شیڈول کے مطابق صبح 5 بجے لاہور ائرپورٹ پر اتریں گے جہاں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مقامی رہنما ان کے استقبال کی تیاریاں کررہے ہیں جبکہ کارکنوں کو اس حوالے سے کوئی ہدایت جاری نہیں کی گئی۔

مسلم لیگ (ن) کے سیئنررہنماؤں کا ماڈل ٹاؤن میں اجلاس ہوا جس کے بعد پرویز ملک اور دیگر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ کارکن ایئرپورٹ جانا چاہتے ہیں تاہم باضابطہ طور پر کوئی ہدایت نہیں دی گئی ہے لیکن جو کارکن جانا چاہے وہ جا سکتے ہیں۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے لندن میں این آر او کی کوششوں کا الزام دیتے ہوئے کہا کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر میں اپنے بیان میں کہا کہ ‘شہباز شریف صاحب کو وطن واپسی پر جی آیاں نوں، دو ہفتوں کی ریلیف کو دو مہینے کی چھٹی میں تبدیل کرنے کے بعد واپس لوٹ رہے ہیں، اس عرصے میں این آر او حاصل کرنے کی کوشش میں لندن کی سڑکیں ناپتے رہے’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘لندن کی سڑکوں پر جس برق رفتاری سے شہباز صاحب چلتے پھرتے نظر آئے، اس سے نہیں لگتا کہ ان کو کوئی تکلیف ہے، امید ہے کہ اب وہ بیرون ملک نہیں جائیں گے اور عدالتوں میں باقاعدگی سے حاضری دیں گے’۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ‘واپسی پراسحاق ڈار،بیٹےاورداماد کوبھی لےآتےتوقانون کاتقاضا پوراہوجاتا’۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …