سروسز ہسپتال میں زخمیوں کاہیلمٹ پہناکرعلاج

لاہور (میڈیا92نیوز آن لائن)
سروسز ہسپتال کے ایم ایس سروسز کا قانون کی پاسداری کرانے کا انوکھا انداز اپنایا۔ بغیر ہیلمٹ کے حادثہ کا شکار ہونے والے افراد کو ہیلمٹ پہنا کر علاج شروع کرا دیا۔ ایم ایس سروسز ہسپتال ڈاکٹر سلیم چیمہ نے بغیر ہیلمٹ کے حادثہ کا شکار ہونے والے مریضوں کو علامتی سزا دی گئی۔ ایم ایس سروسز ہسپتال کے مطابق عید کے دنوں میں حادثہ کا شکار زیادہ تر موٹر سائیکل سوار ہوئے جو بغیر ہیلمٹ کے تھے ۔ایم ایس سروسز نے مریضوں کی دیکھ بھال کے ساتھ ساتھ ٹریفک حادثات میں ہسپتال میں زیر علاج افراد کو ہیلمٹ کی افادیت جاننے کے لئے دو چار منٹ کے لئے ہیلمٹ پہنایا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …