ود ہولڈنگ ڈیٹا ایف بی آر کو رواں ماہ دستیاب

اسلام آباد (میڈیا92نیوز آن لائن) تمام بینکوں سے ود ہولڈنگ ڈیٹا ایف بی آر کو رواں ماہ کے تیسرے ہفتے میں دستیاب ہو گا۔ جو نادرا کی معاونت سے تیار کردہ ڈیٹا بینک میں استعمال ہو گا۔ جس کا مقصد ٹیکس بیس کو وسعت دینا ہے۔ اس میں ممکنہ نان فائلرز کے بارے میں تمام تر معلومات دستیاب ہوں گی۔ اس میں بینک ڈیٹا کے بارے میں معلومات حاصل نہیں تھیں۔ اب ایف بی آر کو یقین ہے کہ ود ہولڈنگ کٹوتیوں کے اعداد و شمار 18جون تک دستیاب ہوں گے۔ جس کی مدد سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو ٹیکس بیس کو وسعت دینے کیلئے یکم جولائی 2019ء سے اپنا پائلٹ پروجیکٹ شروع کر سکے گا۔ اسٹیٹ بینک نے ایف بی آر کو اپنے جواب میں بتایا تھا کہ ان کے پاس صارفین کے اعداد و شمار نہیں ہیں۔ لیکن ملکی قانون کے تحت بینکس براہ راست اعداد و شمار ایف بی آر کو فراہم کر سکتے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے ایک اعلیٰ افسر کا رابطہ کرنے پر کہنا تھا کہ انکم ٹیکس قانون کے تحت ایف بی آر کو یہ اختیار حاصل ہے۔ انہو ں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے پاس ڈپازٹیرز کے اعداد و شمار نہیں ہیں۔ ایف بی آر انکم ٹیکس قانون کے تحت براہ راست اس بارے میں معلومات حاصل کرسکتا ہے۔ جس کے لئے مرکزی بینک معلومات اور معاونت فراہم کر رہا ہے۔ آزاد ٹیکس ماہرین کا کہنا ہے کہ اعداد و شمار سے استفادے کے لئے ایف بی آر کو اپنی صلاحیت کا مؤثر استعمال کرنا ہو گا اور تمام بینکوں اور ایف بی آر کو اس حوالے سے سافٹ ویئر تیار کرنا ہو گا۔ جس میں باہم رابطوں کی استطاعت ہو۔ دوسرے اس آئی ٹی صلاحیت کا حامل ڈیٹا کو سافٹ ویئر میں چپ کیا جانا چاہئے تاکہ رابطوں میں کمی کو ڈیٹا بینک میں منتقل کر کے نان فائلرز کو انہیں ہراساں کئے بغیر نیٹ میں لایا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …