اوگرا نے 39 آئل کمپنیوں کو مارکیٹنگ سے روک دیا

اسلام آباد (میڈیا92نیوز آن لائن) اوگرا نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے لئے نیا کرائے ٹیریا جاری کر دیا ہے جسکے مطابق پاکستان میں آئل مارکیٹنگ صرف پرائیویٹ کمپنی ہی کر سکے گی۔ اسے تین سال کے لئے پرویژنل لائسنس ملے گا اس عرصے میں اسے 20 دن کی ضرورت کے تیل کا اپنا اسٹوریج تعمیر کرنا لازمی ہو گا اور اسے 500 ملین روپے کا آئل

اسٹوریج بنانا لازمی ہو گا اور اسکے پاس 10 کروڑ روپے کا رننگ کیپٹل ہونا لازمی ہے۔ اوگرا نے سروے کے بعد 39 آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو آئل مارکیٹنگ سے روک دیا ہے جن کمپنیوں کو آئل مارکیٹنگ کی اس بنا پر اجازت نہیں ہے کہ ان کے پاس قانون کے مطابق آئل سٹوریج نہیں ہے ان کے نام پرسن پیٹروسن پٹرولیم،

گورمے پٹرولیم، بی اے آر آئی آئل پٹرولیم، بیسٹ پٹرولیم، ایکسل پٹرولیم، اولیم، پادام پٹرولیم، میکس فیول، ہائی ٹیک لبریکینٹ و آئل پٹرولیم، انٹرنیشنل پیٹرو کیمیکل، الائیڈ پٹرولیم اور لی ون انرجی، پاک گیسولین، شمس پٹرولیم، برکلے آئل اینڈ گیس، تاج گیسولین، ٹرمینل ون لمیٹڈ (پٹرولیم) گرین انرجی پرائیویٹ لمیٹڈ، نارتھ ویسٹ پٹرولیم،

یادگار پٹرولیم، فوسل (FOSSIL) انرجی، ملت پٹرولیم، پیٹرو آئل پٹرولیم لمیٹڈ، لکی پٹرولیم، ایکو (ECHO) آئل، الحمدالی انٹرنیشنل، سپریئر پٹرولیم، راج اینڈ سن، ایچ جی پیٹرو مارکیٹنگ،
کیسین پٹرولیم، پرشین پٹرولیم، فور فرنٹ مارکیٹنگ، پیور پٹرولیم، خیبر پٹرولیم، ایس پی ای سی پٹرولیم۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …