‘قانون سے بالاتر کوئی نہیں، سپریم جوڈیشل کونسل آزاد ادارہ ہے’

اسلام آباد (میڈیا 92 نیوز آن لائن ) وفاقی کابینہ نے اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر کیے گئے ریفرنسز پر اپوزیشن جماعتوں کی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی شعبے میں کوئی بھی مقدس گائے نہیں ہے اور حکومت انصاف کی فراہمی کے حوالے سے اقدامات جاری رکھے گی۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کابینہ میں 12نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ‘دو معزز جج صاحبان کے حوالے سے جو شکایات آئیں ان کی تصدیق کرکے اس شکایت کو سپریم جودیشل کونسل کو بھیج دی گئی ہے، سپریم جوڈیشل کونسل فیصلہ کرے گی اور یہ حکومت کا ذیلی ادارہ نہیں ہے’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘عدلیہ کی شکایت کو عدلیہ ہی دیکھنے جارہی ہے تو یہ عدلیہ میں حملہ کیسے تصور ہوسکتا ہے کیونکہ عدلیہ اور سپریم جوڈیشل کونسل میں بیٹھے معزز جج صاحبان اور یہ ایک آذاد ادارہ ہے اور حکومت اس کے ہر فیصلے کو مانے گی’۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ‘اپوزیشن کا جو واویلا اور پروپیگنڈا تھا ان کی سوچ کی کابینہ نے مذمت کی اور ہمارے قانونی اور آئینی معاملات ہیں اس پر کسی قسم کی سیاست نہیں ہونی چاہیے’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘سپریم جوڈیشل کونسل کو بھیجنے کا جو راستہ اپنایا گیا اس کو عمران خان نے نہیں نکالا بلکہ آئین اور بھٹو کے آئین سے نکالا ہے اور آئینی حدود سے باہر نہیں گئے ہیں اور کابینہ نے اس اقدام کی حمایت کی’۔

معاون خصوصی اطلاعات نے کہا کہ ‘وزیر اعظم کی زیرو ٹالرنس سوچ کے مطابق کہ کسی جگہ اور کسی ادارے میں کوئی مقدس گائے نہیں ہے، عمران خان اور موجودہ حکومت کی یکساں احتساب کا تصور ہے اس کو آگے لے کر چلنا ہے’۔

انہوں نے کہا کہ ‘میں اپنی اور وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق میڈیا سے توقع کرتی ہوں اور اپیل کرتی ہوں کہ جب تک سپریم جوڈیشل کونسل ترجیحات طے نہیں کرتی جب تک میڈیا میں عدالت لگا کر گفتگو نہ کریں اور جب تک فیصلہ نہ ہوتا کسی بھی جج کے حوالے سے کوئی گفتگو نہیں ہونی چاہیے’۔

ان کا کہنا تھا کہ 70 سالہ گلے سڑے نظام سے پاکستان کونجات دلانے آئے ہیں، اسٹیٹس کو کا حصہ نہیں بنیں گے اور قوم نےجو ذمہ داری ہم پرعائد کی ہے اس کو قانون اور آئین کے مطابق ادا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …