شمالی وزیرستان واقعہ:قبائلی جرگہ آج پشاور میں ہوگا

پشاور (میڈیا 92 نیوز آن لائن ) شمالی وزیرستان کے علاقہ خاڑ کمر میں پیش آنے والے واقعہ کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے، قبائلی عمائدین کاجرگہ آج پشاور میں طلب کر لیا گیا ہے۔

خیبرہختنونخوا حکومت کے مشیر برائے قبائلی امور اجمل خان وزیر کے مطابق جرگے کے ممبران میں چیف آف وزیرستان ملک نصر اللہ، چیف آف داوڑ ملک خانزیب اور دیگر سرکردہ عمائدین شامل ہیں۔

جرگہ عمائدین نے شمالی وزیرستان میں امن وامان کے قیام پر اتفاق کیا۔ قبائلی جرگہ خاڑ کمر واقعہ کے پرامن حل کے لیے فریقین سے مشاورت کرے گا۔

اجمل خان وزیر کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں قیام امن کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائینگے۔

انہوں نے کہا کہ قبائلی رسم و رواج سے واقف ہوں اس لیے سمجھتا ہوں کہ یہ جرگہ دیرپا امن کے قیام میں معاون ثابت ہوگا۔

یاد رہے رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے اپنے ساتھیوں سمیت 26مئی کو خاڑ کمر میں مبینہ طورپر سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 5 اہلکار زخمی ہو گئے تھے، جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ محسن داوڑ اور علی وزیر کی سربراہی میں ایک گروہ نے خاڑ کمر چیک پوسٹ پر حملہ کیا، جس کا مقصد دہشتگردوں کے مشتبہ سہولت کار کو رہائی دلوانا تھا۔

واضح رہے رکن قومی اسملبی علی وزیر اور محسن داوڑکو اس واقعہ میں ملوث ہونے کی بنا پر گرفتار کرکے سی ٹی ڈی پشاور کے حوالے کردیا گیاہے ۔ بنوں کی انسداد دہشتگردی عدالت نے ملزمان کو 8روزہ جسمانی ریمانڈ پر کاؤنٹر ٹیررازم (سی ٹی ڈی )پولیس کے حوالے کیا تھا

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …