ایف بی آر کا آئندہ ماہ سے تما م بے نامی اکائونٹس منجمد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (میڈیا92نیوز آن لائن)ایف بی آر نے جولائی سے بے نامی اکائونٹس سمیت انکم ٹیکس آرڈیننس کے زمرے میں آنے والے تمام اکائونٹس فریز کرنیکا فیصلہ کیا ہے ،اس سلسلے میں تمام معلومات اکٹھی کر لی گئیں،ایف بی آر نے اکائونٹس فریز کرنے والا سسٹم بھی حاصل کر لیا ۔

دستاویزات کے مطابق ایف بی آر نے تمام بینکوںکو تنبیہ پر مبنی خط لکھا ہے جس میں چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ جولائی میں ایف اے ٹی ایف کا جائزہ اجلاس ہے اس لئے بینکوںکو مکمل طور پر عالمی قوانین کی پابندی کرنا ہو گی ، انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے تحت بے نامی اکائونٹس ہولڈرز کو ایمنسٹی سکیم کے ذریعے آخری موقع دیا گیا ہے تاکہ وہ آسانی سے اپنے معاملات درست کر لیں۔ ایف بی آر نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف جائزہ اجلاس کی بھی یہ ضرورت ہے

کہ بے نامی اکائونٹس اور قانونی کے برخلاف ہر کام کو مکمل بند کیا جائے ،دہشتگردی سمیت قانون شکنی میں استعمال ہونے والے پیسے کی روک تھام کی جاسکے ،اس سلسلے میں ایف بی آر نے ملک بھر کے تمام بے نامی اکائونٹس اور انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے بر خلاف کام کرنے والے تمام اکائونٹس کی معلومات اکٹھی کرلی ہیں اور ان کو فریز کرنے کیلئے سسٹم بھی حاصل کرلیا گیا ہے ،جولائی سے جب کسی کسٹمر کا اکائونٹ منجمد کیا جائے گا تو کوئی دبائو یا سفارش قابل قبول نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …