وزیر اعظم عمران خان سے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ملاقات

اسلام آباد (میڈیا92نیوز آن لائن) وزیر اعظم عمران خان سے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ملاقات کی ہے۔ وزیراعظم ہائوس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ ملاقات مکہ مکرمہ میں چودھویں اسلامی کانفرنس کی سائیڈ لائنز پر ہوئی۔ سعودی ولی عہد نے اسلامی کانفرنس تنظیم کے سربراہ کانفرنس میں شرکت کیلئے وزیر اعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب پر ان کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔

وزیر اعظم نے روایتی سعودی میزبانی پر ولی عہد کا شکریہ ادا کیا اور او آئی سی کی صدارت سنبھالنے پر سعودی عرب کو مبارکباد پیش کی۔ دونوں رہنمائوں نے باہمی سیاسی، اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا اور اس بات پر اتفاق کیاکہ فروری2019ء میں ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے دوران کئے گئے فیصلوں اور بالخصوص سپریم کوآرڈینیشن کونسل کے پہلے اجلاس کے دوران کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

وزیر اعظم عمران خان نے موخر ادائیگیوں پر پاکستان کو پٹرولیم منصوعات کی فراہمی کی سہولت میں اضافہ پر سعودی حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔ انہوں کہا کہ سعودی عرب کا دوستانہ رویہ اور پاکستان کی مشکل اقتصادی صورتحال میں بروقت معاونت قابل تعریف ہے۔ وزیر اعظم عمران خان اور ولی عہد محمد بن سلمان نے باہمی دلچسپی کے تمام امور پر مسلسل تبادلہ خیال پر بھی اتفاق کیا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …