ملک بھر میں جمعۃ الوداع کے بڑے اجتماعات

لاہور (میڈیا 92 نیوز آن لائن ) جمعة الوداع پر ملک بھر میں نماز جمعہ کے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے۔

ملک بھر کی جامع مساجد میں نمازیوں کی بڑی تعداد کے پیش نظر خصوصی انتظامات کیے گئے، کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ سمیت ملک کے دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔

جمعۃ الوداع پر قبلہ اول کی آزادی اور فلسطینیوں سے اظہار یک جہتی کے لیے یوم القدس بھی منایا گیا جس کے لیے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مظاہرے کیے گئے۔

اسلام آباد کی فیصل مسجد میں بڑے اجتماع کے موقع پر واک تھرو گیٹس نصب کیے گئے جب کہ شہر کے تمام سیکٹرز میں مساجد اور امام بارگاہوں کے باہر سیکیورٹی سخت رکھی گئی تھی۔

کراچی میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد یوم القدس کی مناسبت سے کیپری سے تبت سینٹر تک ریلی نکالی گئی۔

دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں مشترکہ مزاحمتی قیادت سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق، یاسین ملک اور دیگر نے آج یوم کشمیر و فلسطین منانے کی اپیل کی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …