’اس مقدس ایوان کے ارکان ریاست پاکستان کو للکارتے ہیں‘

اسلام آباد (میڈیا 92 نیوز آن لائن ) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے شکوہ کیا ہے کہ مقدس ایوان کے ارکان ریاست پاکستان کو للکارتے ہیں۔

قومی اسمبلی میں تقریر کے دوران ان کا کہنا تھا کہ جن افراد کی وجہ سے فساد پھیلا انہیں اس ایوان میں رہنے کا کوئی حق نہیں، ان کے جلسوں میں پاکستانی پرچم کو نہیں جانے دیا جاتا۔

علی محمد خان نے کہا کہ افغانستان ہمارا برادر ملک ہے لیکن وہ ہمارے پولیس افسر کی لاش دینے سے کیسے انکار کر سکتا ہے، پاکستان کے بیٹے کی لاش افغانستان کے پٹھو کو دی گئی۔

اپنے جذباتی خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہماری ماں ہے اور ہم سب کو عزیز ہے، انہوں نے محسن داوڑ کی رکنیت منسوخ کرنے کا مطالبہ بھی کر دیا۔

ان کی تقریر کے دوران حزب اختلاف نے شور شرابا شروع کر دیا۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ ن کے سینئیر نائب صدر شاہد خاقان عباسی سمیت اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کے اراکین قومی اسمبلی نے بھی اپنی نشستوں پر کھڑے ہوکر احتجاج شروع کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …