اداکار علی ظفر کی والدہ ہوم اکنامکس کالج کی مستقل وائس چانسلر تعینات

لاہور (میڈیا 92 نیوز آن لائن ) پنجاب حکومت نے معروف گلوکار و اداکار علی ظفر کی والدہ ڈاکٹر کنول امین کو ہوم اکنامکس کالج لاہور کی مستقل وائس چانسلر تعینات کردیا۔

ڈاکٹر کنول امین پنجاب یونیورسٹی میں انفارمیشن مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی پروفسیر ہیں،گورنر پنجاب نے کنول امین کی تعیناتی کی سمری پر دستخط کردیےہیں۔
محکمہ ہائر ایجوکیشن نے ڈاکٹر کنول امین کی بطور وائس چانسلر تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔

ڈاکٹر کنول امین دو مرتبہ فل برائٹ فیلوشپ، تین مرتبہ بیسٹ انٹرنیشنل ریسرچ پیپر ایوارڈ حاصل کر چکی ہیں۔

جاپان کی یونیورسٹی آف سکوبا میں بطور پروفیسر فیلوشپ حاصل کرنے کا اعزاز بھی ڈاکٹر کنول امین کو حاصل ہے۔

ایچ ای سی کی جانب سے ڈاکٹر کنول امین کو بیسٹ ٹیچر اور بیسٹ ریسرچ پیپر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے۔

ڈاکٹر کنول امین کے قومی و بین الاقوامی جرائد میں لگ بھگ 100 تحقیقی مقالہ جات شائع ہو چکے ہیں۔

ڈاکٹر کنول امین کی تعیناتی ہوم اکنامکس یونیورسٹی کے پارلیمنٹ سے منظور شدہ ایکٹ کے مطابق کی گئی ہے۔

ہوم اکنامکس کالج کے اسٹاف، ملازمین اور طلباء کی جانب سے ڈاکٹر کنول امین کو مبارکباد کے پیغامات موصول ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …