کارکن جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس کے معاملے پر حکومت کے خلاف ڈٹ جائیں ،قائد ن لیگ نوازشریف نے ہدایت جاری کر دی

لاہور(میڈیا 92 نیوز آن لائن) قائد ن لیگ نوازشریف نے جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے معاملے پربھرپورآوازبلندکرنے کی پارٹی رہنماﺅں کو ہدایت جاری کر دی ہے ۔

سابق وزیراعظم نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں مریم نوازشریف سمیت دیگر پارٹی عہدیداروں نے ملاقات کی جس دوران انہیں مختلف ایشوز پر بریفنگ بھی دی گئی جبکہ مختلف اہم امور پر صلاح مشورے بھی کیے گئے ۔

جس پر نوازشریف نے کہاک ہ عدلیہ بحالی تحریک میں ن لیگ نے بھر پور کردار ادا کیا تھا ، ن لیگ نے تمام سختیوں کے باوجودعدلیہ کااحترام کیا۔ ان کا کہناتھا کہ اپوزیشن کواعتماد میں لےکرپارلیمنٹ میں آوازاٹھائی جائے۔سابق وزیراعظم نے پارٹی عہدیداروں کوکہا کہ سینیٹ اورپارلیمنٹ میں پارٹی بھرپورموقف دیں۔

ان کا کہناتھا کہ ضرورت پڑی تو اب بھی لیگی کارکن پیچھے نہیں رہیں گے ، عدلیہ کےساتھ پہلے بھی کھڑا تھا اور آج بھی کھڑا ہوں۔ ملاقات کے دوران ا ن کا کہناتھا کہ ہماری حکومت میں امن وامان کی صورت حال کنٹرول میں تھی،

مہنگائی سے عوام کی کمر ٹوٹ چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر میں قوم کاکفارہ ادا کررہا ہوں تو پارٹی ایم پی اے اورایم این اے کو کیا مسئلہ ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …