’محسن داوڑ، علی وزیر کے خلاف ادارے قانون کے مطابق ایکشن لیں گے‘

لاہور (اپنے رپورٹر سے ) وزیرِ اطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے کہا ہے کہ فوجی چیک پوسٹ پر رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ اور ان کے ساتھی علی وزیر کے حملے سے متعلق پاکستان کی سیکیورٹی ایجنسیاں قانوں کے مطابق ایکشن لیں گی۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صمصام بخاری نے کہا کہ پشتون قوم پاکستان سے بے پناہ محبت کرنے والی قوم ہے اور پاکستان کے لیے کام کر رہے ہیں۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے صمصام بخاری کا کہنا تھا کہ میں ہوں یا کوئی اور ہو ان سب کی ذات بعد میں ہے لیکن ملک سب سے پہلے ہے۔

صمصام بخاری نے مزید کہا کہ محسن داوڑ اور علی وزیر نے کل جو قدم اٹھایا ہے اس کے خلاف ہماری ایجنسیاں آئین و قانون کے مطابق ایکشن لیں گے۔

نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے چیک پوسٹ حملے کے بعد آنے والے بیانات پر صمصام بخاری نے سخت ردِ عمل کا اظہار کیا۔

وزیرِ اطلاعات پنجاب نے کہا کہ مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری یہ سب اس لیے کر رہے ہیں تاکہ اپنی کرپشن کو بے نقاب ہونے سے بچاسکیں۔

صحافی نے سوال کرتے ہوئے شمالی وزیرستان واقعے کو پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ سے جوڑ کر سوال کیا تو صمصام بخاری نے جواب دیا کہ ’میں حیران ہوں کہ آپ کو سیاسی جدوجہد اور ملک دشمنی اور پاک فوج پر حملے میں فرق نہیں سمجھتے۔‘

انہوں نے کہا کہ ایک چھوٹا طبقہ ان محب وطن اور سادہ لوح پشتونوں کو استعمال کرنے کی کوشش کر رہا ہے، یہ محب وطن ہیں اور لوگوں کے لیے استعمال نہیں ہوں گے۔
صمصام بخاری کا کہنا تھا کہ وہ لاہور میں چینی نائب صدر کا خیرمقدم کرتے ہیں، اور ان کے دورے کی تفصیلات بعد میں شیئر کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ریاستوں کے درمیان تعلقات ہوتے ہیں لیکن پاکستان اور چین کے لوگوں کے درمیان تعلقات موجود ہیں۔

پاکستانی لڑکیوں سے چینی لڑکوں کی شادی اور دھوکہ دہی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں صمصام بخاری نے کہا کہ اس معاملے میں وفاقی حکومت اور چینی سفارتخانہ ایک صفحے پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …