اس وقت نفع کے لئے ڈالر خریدنا ملک سے بے وفائی اور گناہ ہے ، مولانا تقی عثمانی

لاہور (میڈیا 92 نیوز آن لائن ) ملک میں گزشتہ کئی روز سے ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہورہاہے جس کے باعث مہنگائی میں بھی ہوشربا اضافہ ہو تا چلا جارہاہے تاہم اس پر اب مفتی تقی عثمانی بھی میدان میں آ گئے ہیں اور انہوں نے دلچسپ پیغام جاری کر دیاہے ۔

نجی ٹی کے مطابق مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں نفع کمانے کیلئے ڈالر خریدنا ملک کے ساتھ بے وفائی اور ذخیرہ اندوزی کی بنا پر گناہ ہے ۔

ملک میں ڈالر کی قیمت 180 روپے تک جانے کی افواہوں کے باعث مارکیٹ میں تیزی آ گئی ہے اور ڈالر کی خریدو فروخت بڑھ گئی ہے جبکہ ذخیرہ اندوزی کا عنصر بھی سامنے آرہاہے اس کے علاوہ چند روز میں ڈالر کی قیمت میں دس روپے تک اضافہ ہو چکاہے ۔

مفتی تقی عثمانی کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں ذخیرہ اندوزی کرنا شرعا گناہ ہے ، جس پر ایک روایت میں لعنت بھیجی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …