ایل ڈی اے ملازمین کو ماہانہ ڈیڑھ کروڑ کا یوٹیلیٹی الاﺅنس دینے کا فیصلہ

لاہور(میڈیا92نیوز) ایل ڈی اے کے افسران اور ملازمین کے ماہانہ 1کروڑ52لاکھ روپے کا یوٹیلیٹی الاﺅنس دینے کا فیصلہ کیا گیا، اس مد میں ورکنگ پیپر تیار کر لیا گیا جو حتمی منظوری کے لئے ایل ڈی اے گورننگ باڈی کو پیش کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ایل ڈی اے حکام کی جانب سے سیکرٹریٹ ملازمین کی طرز پر تمام افسران اور ملازمین کو ماہانہ یوٹیلیٹی الاﺅنس دینے کے لئے ورکنگ پیپر تیار کر لیا گای ۔ ورکنگ پیپر میں سکیل 1سے 8تک کے ملازمین کے لئے 3ہزار روپے ماہانہ، سکیل 9سے 14تک کے لئے 4ہزار روپے ماہانہ، سکیل 15کے لئے 5ہزار روپے ماہانہ، سکیل 16کے لئے

7ہزار روپے ماہانہ، گریڈ17کے افسران کے لئے 15ہزار روپے ماہانہ، گریڈ18کے لئے 20ہزار روپے ماہانہ، گریڈ19کے لئے 25ہزار روپے ماہانہ اور گریڈ 20کے لئے 20ہزار روپے ماہانہ یوٹیلیٹی الاﺅنس کی سفارش کی گئی ہے۔ افسران اور ملازمین کو یٹیلیٹی الاﺅنس مجموعی طور پر ایک کروڑ 52لاکھ 90ہزار روپے ماہانہ ادا کیا جائے گا۔ ورکنگ پیپر حتمی

منظوری کے لئے گورننگ باڈی کو پیش کیا جائے گا۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ یوٹیلیٹی الاﺅنس کے ورکنگ پیپر کی منظوری ملی تو اس میں یہ بھی لکھا گیا کہ اس کا اطلاق یکم جنوری سے کر کے تمام رقم بقایا جات کی صورت میں افسران اور ملازمین کو ادا کر دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …