ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راجن پور کی انسپکشن نے پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے ضلع جام پور میں قائم کردہ اراضی ریکارڈ سنٹر اراضی ریکارڈ سنٹرز کے سٹاف کی خامیاں عیاں کر دی

لاہور(عامر بٹ)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راجن پور کی انسپکشن نے پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے ضلع جام پور میں قائم کردہ اراضی ریکارڈ سنٹر اراضی ریکارڈ سنٹرز کے سٹاف کی خامیاں عیاں کر دی۔ کام میں نالائقی رشوت وصولی اور سنگین شکایات کے پیش نظر اراضی ریکارڈ سنٹر کے 16ملازمین کو ضلع بدر کرنے کا انکشاف جاری کر دیئے؟مزید معلوم ہوا کہ

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راجن پور محمد افضل ناصر خان کی جانب سے کی جانے والی انسپکشن نے اراضی ریکارڈ سنٹرز کے سٹاف کی غیر قانونی پریکٹس کو جہاں عیاں کر دیا وہاں کام میں نالائقی عدم دلچسپی ، غفلت لاپرواہی اور بدنیتی کو بھی ظاہر کر دیا انسپکشن رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ 7501انتقالات ایشوز اور252کھیوٹ ایشوز کے بقایا جات پنڈنگ ہے اور سست

روی کا شکار ہیں۔3سالہ سروس رولز کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جا رہی ہے با اثر سروس سنٹر سٹاف اختیارات کے ناجائز استعمال میں ملوث ہے ان کی فوری ٹرانسفر کرتے ہوئے ضلع بدر کیا جائے 400سے زائد انتقالات پر عملدرآمد نہیں کیا گیا جن کے ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی سفارش کی گئی ۔ چار سالہ کمپیوٹرائزڈ جمع بندی کی تیاری نہ

ہونے کے سبب بڑے پیمانے پر مسنگ انتقالات کا خدشہ لاحق پیدا ہو چکا ہے جس کے ذمہ داران کے خلاف بھی فوری کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا وصولی ریکوری سرکار کا ٹارگٹ بھی مکمل نہ کیا جا سکا کارکردگی صفر بٹا صفر رہی، فیس انتقالات کی وصولی تو کی گئی مگر سرکاری خزانے میں مکمل سرکاری فیس جمع نہ کروائی گئی جس کے باعث کمی فیس پر بھی جواب طلبی درکار ہے۔ پرچہ رجسٹری انتقالات پرعملدرآمد میں کوتاہی برتنے پر 15دن کے اندر جواب طلب کر

لیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راجن پورہ کی جانب سے اراضی ریکارڈ میں سنگین شکایات کے پیش نظر 16ملازمین کو ضلع بدر کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیئے گئے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو جام پور کی انسپکشن نے پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے اراضی ریکارڈ سنٹرز میں پائی جانے والی خامیاں، سنگین غلطیاں اور بے ضابطگیاں بھی عیا ں کر دی ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ اس انسپکشن کی روشنی میں اگر محکمہ اینٹی کرپشن تحقیقات کرتے تو ان پر مقدمہ کا اندراج بھی ہو سکتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …