سعدیہ مہر کی رخصت منظور،احمد عثمان ایڈیشنل ڈی سی ریونیوتعینات

لاہور(نیٹ نیوز)حکومت پنجاب نے متعدد افسروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے ۔ بدھ کو سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق مس سعدیہ مہر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) سیالکوٹ کو 28اپریل 2019 سے ایک ماہ کی رخصت دینے اور واپسی پر ایس اینڈ جی اے ڈی میں رپورٹ کرنے ، تقرری

کے منتظر احمد عثمان جاوید کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) سیالکوٹ تعینات کر دیا ۔ نواز گوندل ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) نارووال کو تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) ساہیوال تعینات کرنے کے ساتھ ساتھ وہاں پر موجودعثمان طاہر کو تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) نارووال تعینات کر دیا ۔علاوہ ازیں مسز رخسانہ گیلانی کی بطور صوبائی

محتسب تعیناتی کی مدت میں 19 اپریل 2019 سے ایک سال کے لئے توسیع کرنے کے ساتھ ساتھ مس فوزیہ وقار چیئرپرسن پنجاب کمیشن آن دی سٹیٹس آف ویمن (PCSW) کو امریکہ میں ذاتی مصروفیات نمٹانے کے لئے 6مئی سے 4جون 2019 تک بیرون ملک جانے کے لئے این او سی جاری کر دیا گیا ہے ۔ادھر آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے 4 پولیس

افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ایس پی موبائلز لاہوراسد الرحمان کو ایڈیشنل ایس پی سی آر اولاہور کی اسامی پر تعینات کیا گیا ہے جبکہ اسد الرحمان اپنے عہدہ کے علاوہ ایڈیشنل ایس پی موبائلز لاہورکے چارج کی ذمہ داری کا بھی خیال رکھیں گے ۔ایس ڈی پی او صفدر آباد شیخوپورہ ضیااﷲ خان کو ایس ڈی پی او

رائے ونڈ لاہور، ایس ڈی پی او رائے ونڈ نوید اکمل کو ایس ڈی پی او ریس کورس لاہو ر کی خالی اسامی پر، تقرری کے منتظر غلام اصغر کو ڈی ایس پی کے عہدہ پر ترقی دے کر ایس ڈی پی او حضرو اٹک کی خالی اسامی پر تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ اسٹیبلشمنٹڈویژن کی جانب سے جاری کر دہ نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے گریڈ 20 کے

افسر بقئی بن حنیف چیف فنانس اینڈ اکاؤنٹس آفیسر کابینہ ڈویژن کی خدمات پنجاب کے سپر د کر دی گئیں تاکہ ان کو یونیورسٹی آف ہیلتھ لاہور میں تعینات کیا جائے ۔ ملک ضیاء الدین کاسی کو وزارت قومی تحفظ کے چیف فنانس اینڈ اکاؤنٹس آفیسر کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا ۔ملک احمر الہی چیف فنانس اینڈ اکاؤنٹس آفیسرداخلہ ڈویژن کو15مارچ سے 8 جولائی

تک چیف فنانس اینڈ اکاؤنٹس آفیسرمنصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات ڈویژن کا اضافی چارج بھی دے دیا ہے ۔گریڈ 18 کی افسر ثریا فلک ناز سینئر سبجیکٹ سپیشلسٹ آف ایلیمنٹری اینڈ سکینڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے پی کے کی خدمات وزارت دفاع کے سپر کر دی گئیں ۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …