اسسٹنٹ کمشنر شالیمار کی رمضان آمد کی تیاریوں ، اور ماڈل سستا بازار کی نگرانی میں مصروفیت محکمہ تعلیم کے ملازم نے سنٹرل گورنمنٹ کی تین کنال سرکاری اراضی پر سکول تعمیر کرلیا

لاہور(میڈیا92نیوز)اسسٹنٹ کمشنر شالیمار کی رمضان آمد کی تیاریوں ، اور ماڈل سستا بازار کی نگرانی میں مصروفیت محکمہ تعلیم کے ملازم نے سنٹرل گورنمنٹ کی تین کنال سرکاری اراضی پر سکول تعمیر کرلیا ۔

کرپشن کی بنیاد پر محکمے سے نکالے جانے والے ملازم میاں محمود نے رانی پنڈ میں واقع دس کروڑ روپے مالیت کی سرکاری اراضی پر قبضہ کر لیا۔ رانی پنڈ میں واقع گیٹ وے ہائی سکول کے نام سے سنٹرل گورنمنٹ کی سرکاری اراضی پر کئے جانے والے قبضے نے محکمہ مال کے افسران کی کارکردگی کا بھی پول کھول دیا ۔

مین روڈ پر واقع انتہائی قیمتی سرکاری اراضی پر قابض محکمہ تعلیم کے ملازم میاں محمود کا یہ قبضہ محکمہ مال کیلے بڑا چیلنج ثابت ہوا۔میڈیا 92 نے وفاقی حکومت کی سرکاری اراضی پر تعمیر کیے جانےوالے غیر قانونی سکول کی تصاویر بھی حاصل کر لی

ڈپٹی کمشنر لاہور سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …