احتساب عدالت نے علیم خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 13 روز کی توسیع کردی

(میڈیا92نیوز آن لائن)
لاہور: احتساب عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، ایم پی اے اور سابق سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 13 روز کی توسیع کردی۔

جیل حکام نے علیم خان کو جوڈیشل ریمانڈ کی مدت ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا، ڈیوٹی جج جواد الحسن نے کیس کی سماعت کی، عدالتی استفسار پر نیب پراسیکیوٹر اور تفتیشی افسر نے بتایا کہ ابھی تفتیشی رپورٹ تیاری کے مراحل میں ہے۔

معزز عدالت نے نیب حکام کو باور کروایا کہ کسی بھی ملزم کو غیر معینہ مدت کیلیے سلاخوں کے پیچھے نہیں رکھا جا سکتا، احتساب عدالت نے نیب کے پراسیکیوٹر اور تفتیشی افسر کو حتمی رپورٹ کی تیاری کیلیے مزید مہلت دینے کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 13 مئی تک ملتوی کر دی۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …