’’پاک فضائیہ نے دشمن کیخلاف کامیاب آپریشن ’سوئفٹ ریٹورٹ‘ کیا‘‘

پاک فضا ئیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان کا کہنا ہے کہ 27 فروری 2019 کو دشمن کی جارحیت کے خلاف پاک فضائیہ کی کامیاب جوابی کارروائی تاریخ میں ’آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ‘ (operation swift retort) کے نام سے یاد رکھی جائے گی۔

ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں منعقدہ 264 ویں ایئر اسٹاف پریزینٹیشن کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا کہ ہم اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ شکر بجا لاتے ہیں کہ اللہ نے ہمیں قوم کی توقعات پر پورا اترنے کا موقع فراہم کیا۔

’’پاک فضائیہ نے دشمن کیخلاف کامیاب آپریشن ’سوئفٹ ریٹورٹ‘ کیا‘‘
انہوں نے کہا کہ ہم حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دورا ن دشمن کی جارحیت کا بر وقت اور بھرپور جواب دینے میں کامیاب رہے۔

ایئر چیف نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ کی بروقت کارروائی ہمارے عزم و حوصلے اور کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی اہلیت کی ایک بہترین مثال ہے۔

’’پاک فضائیہ نے دشمن کیخلاف کامیاب آپریشن ’سوئفٹ ریٹورٹ‘ کیا‘‘
پاک فضائیہ کے افراد کی فرض شناسی کو سراہتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ میں پاک فضائیہ کے تمام افراد کو سلام پیش کرتا ہوں جو ان مشکل حالات میں فارورڈ آپریٹنگ بیسز پر اپنی ذمہ داریاں مثالی عزم، حوصلے، استقامت اور بہادری سے سر انجام دے رہے ہیں۔

آخر میں ایئر چیف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی دشمن کی جانب سے کسی قسم کی جارحیت کا جواب پہلے سے بھی زیادہ سخت انداز سے دیا جائے گا۔

’’پاک فضائیہ نے دشمن کیخلاف کامیاب آپریشن ’سوئفٹ ریٹورٹ‘ کیا‘‘
تقریب کے اختتام پر ایئر چیف نے مختلف شعبہ جات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بیسز میں ٹرافیاں تقسیم کیں۔

ٹریننگ اور فلائٹ سیفٹی میں بہترین کارکردگی کی ٹرافیاں پی اے ایف بیس شہباز کو دی گئیں،پی اے ایف بیس مصحف اسٹرونگ مین ٹرافی کا حقدار ٹھہرا، گراؤنڈ سیفٹی ٹرافی پی اے ایف بیس پشاور کو عطا کی گئی۔

’’پاک فضائیہ نے دشمن کیخلاف کامیاب آپریشن ’سوئفٹ ریٹورٹ‘ کیا‘‘
واضح رہے کہ پاک فضائیہ میں ہر 3 ماہ بعد آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے ایئر اسٹاف پریزنٹیشن منعقد کی جاتی ہے، جس میں پرنسپل اسٹاف افسران کے علاوہ فیلڈ کمانڈرز اور ایئر مین شرکت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …