جوہر ٹاﺅن میں 45منزلہ عمارت کی تعمیر کی منظوری

لاہور(میڈیا92نیوز) وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے وژن کے تحت کثیر المنزلہ عمارتوں کی تعمیر کی حوصلہ افزائی کے لئے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے اہم اقدام کیا ہے۔ ایل ڈی اے نے فنانس اینڈ ٹریڈ سنٹر جوہر ٹاﺅن میں 45منزلہ عمارت کی تعمیر کی منظوری دے دی۔44کنال اراضی پر پاکستان کا بلند ترین ہوٹل تعمیر کیا جائے گا جس کی عمارت کی اونچائی500فٹ ہو گی۔ اس میں تین تہہ خانے (بیسمنٹ) اور 42فلور تعمیر کئے جائیں گے۔ چیف ٹاﺅن پلانر سید ندیم اختر زیدی اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہاﺅسنگ ظریف اقبال ستی نے عمارت کا نقشہ تعمیر کنندگان اورینٹ گروپ کے حوالے کر دیا۔ عمارت کی تعمیر کے لئے محکمہ ماحولیات اور ٹیپا نے این او سی جاری کر دیئے ہیں۔ عمارت میں استعمال شدہ پانی کا ٹریٹمنٹ پلانٹ نصب کیا جائے گا۔ بعدازاں یہ پانی چلرز اور پودوں کو آبپاشی کے لئے استعمال ہو گا۔ بارش کا پانی جمع کرنے اور گراﺅنڈ واٹر چارج کرنے کا انتظام کیا جائے گا۔ یہاں بلند ترین انٹرنیشنل ہوٹل قائم کیا جائے گا اور یہ عمارت جوہر ٹاﺅن کا آئیکون ہو گا۔ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے فنانس اینڈ ٹریڈ سنٹر جوہر ٹاﺅن میں کثیر المنزلہ عمارتوں کی تعمیر کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو1122کو علاقے کے لئے خصوصی اقدامات کرنے کی درخواست کی ہے۔ آتشزدگی اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ضروری انتظامات کئے جائیں۔ اس سلسلے میں تعمیر کنندہ کمپنی نے بھی اپنا پلان ریسکیو1122مہیا کر دیاہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …