یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب میں میری زندگی کا سفر سیمینار کا انعقاد

(میڈیا92نیوز آن لائن)
لاہور 29 اپریل, یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب ( یوسی پی) میں میری زندگی کا سفرکے عنوان سے سیمینار کا انعقادکیا گیا۔سیمینار کا اہتمام فیکلٹی آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز نے کیا تھا ۔ یونیورسٹی کے مین آڈیٹوریم میں ہونے والے سیمینار کے مہمان خصوصی چیئرمین الحمرا آرٹس کونسل اور سینیئر اداکار توقیر ناصرتھے۔ سیمینار میں فیکلٹی آف میڈیا کے اساتذہ اور طلباوطالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مہمان خصوصی توقیر ناصر نے اپنی زندگی کے نشیب و فراز حاضرین کے ساتھ شیئر کیے۔انکا کہنا تھا انہوں نےچالیس سال ثقافتی سرحد پر ملک کی حفاظت کی اورناکامیوں کے خوف سے کبھی نہیں گھبرائے۔ڈین میڈیا سکول پروفیسر ڈاکٹر حنان احمد نے توقیر ناصر کو سیمینار میں خوش آمدید کہا۔انکا کہنا تھا زندگی کے تجربات و مشاہدات انسان کو آگے بڑھنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔

تقریب کے اختتام پر ڈین ڈاکٹر حنان احمد نے توقیر ناصر کو سووینیر اور پھول بھی پیش کیے۔بعد میں توقیر ناصر نے پروریکٹر یوسی پی پروفیسر ڈاکٹر نظام الدین سے بھی خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر توقیر ناصر نے فیکلٹی آف میڈیا کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور ٹی وی پروڈکشن ہاوس اور ایف ایم ریڈیو کیلئے خصوصی انٹرویو بھی ریکارڈ کروایا

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …