جعلی اکاؤنٹس کیس،نیب نے مزید دو اہم ملزمان دھرلئے

اسلام آباد (میڈیا92نیوز )نیب نے جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس میں مزید 2 اہم ملزمان گرفتار کرلئے۔نیب راولپنڈی نے نجی بینک کے سابق مینجر آپریشنز شیر علی اورکراچی کے نجی بینک کے سابق ایریا و برانچ

مینجر محمد فاروق کو گرفتار کرلیا۔ملزمان کو پار ک لین کیس میں جعلی بین اکاو¿نٹس کھولنے پر کراچی سے گرفتار کیا گیا۔ملزموں پر نیب کو غلط ریکارڈ فراہم کرنے

کا بھی الزام ہے۔نیب اعلامیہ کے مطابق ملزمان نے پارک لین سٹیٹ کمپنی کی فرنٹ کمپنی پر تھینون کو قرض فراہم کیا

اور قرض کی رقم میں خوردبرد میں بھی معاونت کی۔ ملزمان کو جلد اسلام آباد منتقل کردیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …