”نیا پاکستان ہاﺅسنگ پروگرام“ ڈویلپرز، بلڈرز کردار ادا کریں، آمنہ عمران

لاہور(میڈیا92نیوز)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ڈائریکٹر جنرل آمنہ عمران خان نے لاہور میں واقع پرائیویٹ رہائشی سکیموں کے مالکان ، ڈویلپرز اور بلڈرز سے کہا ہے وزیر اعظم پاکستان کے نیا پاکستان ہاﺅسنگ پروگرام کے تحت کم لاگت کے رہائشی یونٹ تعمیر کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں

اور اس مقصد کے لئے اپنی سکیموں میں اپارٹمنٹ تعمیر کرنے کے لئے مختص جگہیں مہیا کریں جہاں مورگیج فنانسنگ کے تحت کثیر المنزلہ عمارتوں میں شہریوں کے لئے فلیٹس تعمیر کئے جا سکیں۔ اتوار کو ایل ڈی اے آفس جوہر ٹاﺅن میں پرائیویٹ سکیموں کے مالکان اور ان کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کے پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کے پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے نجی شعبہ اپنی تجاویز پیش کرے۔

اس مقصد کے لئے جلد ہی ایک سیمینار منعقد کیا جائے گا۔ ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے نے ہدایت کی کہ وزیر اعظم کی کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت پرائیویٹ رہائشی سکیموں میں شجر کاری کا کام تیز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایل ڈی اے پرائیویٹ ہاﺅسنگ سکیم رولز 2014ءکی دفعہ 15کے تحت تمام پرائیویٹ رہائشی سکیموں کو منظوری حاصل کرنے کے

لئے اپنا ہارٹیکلچر اور لینڈ سکیپ پلان منظور کروانا ضروری ہے۔ اجلاس میں منیجنگ ڈائریکٹرو اسا سید زاہد عزیز ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرلہاﺅسنگظریف اقبالستی، چیف انجینئر مظہر حسین خان، چیف ٹاﺅن پلانر سید ندیم اختر زیدی، چیف میٹروپولیٹن پلانر اظہر علی اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …