وفاقی تعلیمی اداروں میں تین جون سے گیارہ اگست تک تعطیلات ہونگی

اسلام آباد (میڈیا 92 نیوز آن لائن ) وفاقی نظامت تعلیمات کے تحت سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا شیڈول جاری کردیا گیا۔ وفاقی تعلیمی اداروں میں تین جون سے گیارہ اگست تک تعطیلات ہونگی۔

دوسری جانب وزیر اعظم ایجوکیشن ریفارمز کے تحت تعلیمی اداروں کو ملنے والی بسوں کا عملہ وفاقی نظامت تعلیمات کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جارہاہے ۔

کنٹریکٹ پر تعینات ڈرائیور اور کنڈیکٹر 11 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں ۔ ملازمین نے وفاقی نظامت تعلیمات کے سامنے دھرنا دے رکھا ہے ۔ مرکزی دروازے کو تالے لگا کر بند کر دیا گیاہے ۔ حکام کے خلاف شدید نعرہ بازی کی جارہی ہے۔

ملازمین نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے گھروں میں فاقے ہیں، تنخواہیں جاری کی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …