برطانیہ میں کوئلے سے بھری بوریاں لاد کر ریس

(میڈیا92نیوز آن لائن)

برطانیہ میں کوئلے سے بھری بوریاں لاد کر بھاگنے کی55ویں سالانہ عالمی چمپئن شپ کا انعقادکیا گیا۔ وزن سے بھری بوری لاد کر چلنا ہی انتہائی مشکل ہوتا ہے اور ایسے میں بھاگنا صرف اور صرف طاقتور و توانا افراد کے بس کی بات ہی ہوسکتی ہے۔

برطانوی قصبے Gawthorpe میں کوئلے سے بھری بوریاں لاد کر بھاگنے کی56ویں عالمی چمپئن شپ کا انعقادکیا گیا۔ اس انوکھی ریس میں حصہ لینے والے شرکاء کوتقریباً ایک کلو میٹرکے فاصلے تک 50کلوگرام کوئلے سے بھری بوریاں کمر پر لاد کر بھاگنا تھا۔ ایونٹ کے دوران بچوں،خواتین اور معمر افراد کی خصوصی ریس کا انعقاد بھی کیا گیا تاہم ان میں وزن عمر کی مناسبت سے رکھا گیا تھا۔ اس منفرد ریس میں جیتنے والے کھلاڑیوں کو انعامی رقم اور سرٹیفیکیٹ سے بھی نوازا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …