’بالی ووڈ کے تمام خانز کے ساتھ کام کرنا خواہش ہے‘

(میڈیا92نیوز آن لائن)

بالی ووڈ کی نئی اُبھرتی ہوئی اداکارہ فاطمہ ثناء شیخ نے بالی ووڈ کے تینوں ’خانز‘ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کردی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فاطمہ ثناء شیخ اپنی آئندہ آنے والی فلم ’پولیس بھوت‘ میں اداکار سیف علی خان کےمدمقابل کام کرتی نظر آئیں گی۔ اس پر اداکارہ نے رشک کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’میری خواہشات کی فہرست میں سے ایک خواہش یہ بھی ہے کہ میں بالی ووڈ کے تمام خانز (سلمان خان، شاہ رخ خان، عامر خان اور سیف علی خان) کے ساتھ کام کروں۔

فاطمہ ثناء شیخ اس سے قبل بھی اکثر کہتی نظر آئیں ہیں کہ تمام خانز بالی ووڈ کے سُپر اسٹارز ہیں. واضح رہے کہ اس سے قبل فاطمہ ثناء شیخ بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان کے ساتھ دو مرتبہ دنگل اور ٹھگز آف ہندوستان جیسی فلموں میں کام کر چکی ہیں۔ آج کل فاطمہ ثناء شیخ بالی ووڈ کے دوسرےمعروف خان سیف علی خان کے ساتھ کام میں مصروف ہیں۔ ان کے ساتھ اس فلم میں اداکار علی فضل بھی اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …