آزاد کشمیر:مسافروین کھائی میں گرنے سے2 افراد جان کی بازی ہار گے

(میڈیا92نیوزآن لائن) آزاد کشمیر کے علاقے بھمبر میں کنڈیلی بریلی کے مقام پر ایک مسافر وین کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔مقامی پولیس کے مطابق وین کے حادثے میں 18مسافر زخمی ہوئے ہیں،مقامی افراد نے ریسکیو ورکرز کی مدد سے کافی جدوجہد کے بعد کھائی سے زخمیوں، لاشوں اور حادثے کا شکار وین کو نکالا۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …