ڈرامہ فلم’دی پروفیسر‘کا ٹریلر جاری

(میڈیا92نیوز آن لائن) ہالی ووڈڈرامہ فلم دی پروفیسر کا نیاٹریلر جاری کردیا گیا ۔

وین رابرٹس کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے کالج پروفیسر کے گرد گھوم رہی ہے جوایک خطرناک مرض کا شکار ہوجاتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں ہالی ووڈ کے معروف اداکار جوہنی ڈیپ کے علاوہ زوئے ڈچ،رون لیونگسٹن،جسٹن ویرنگسٹن،ڈینی ہسٹن،روز میری ڈیوٹ اور اوڈیسا ینگ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

بریڈن آفٹر گڈ اور ریان سیہل کی مشترکہ پروڈیو س کردہ یہ فلم 17مئی کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …