عاطف اسلم نے بھارتی ہٹ دھرمی پر پہلی بار خاموشی توڑدی

کراچی(میڈیا92نیوزآن لائن)

گلوکار عاطف اسلم نے ہندوانتہا پسندوں کی ہٹ دھرمی اور بھارتی میوزک کمپنی ٹی سیریز کی جانب سے یوٹیوب سے اپنے گانے ہٹائے جانے پر بالآخر خاموشی توڑدی۔

پلوامہ واقعے کے بعد ہندو انتہا پسندوں نے ہٹ دھرمی کی انتہا کرتے ہوئے ٹی سیریز سمیت بھارت کی معروف میوزک کمپنیوں کو پاکستانی گلوکاروں عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان کے گانے یوٹیوب سے ہٹانے کی دھمکی دی تھی، جب کہ مستقبل میں ان کمپنیوں پر پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام نہ کرنے کا دباؤ بھی ڈالا گیا تھا۔

انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے بعد ٹی سیریز سمیت دیگر میوزک کمپنیوں نے بھی اپنے یوٹیوب چینل سے پاکستانی گلوکاروں کے گانے ہٹادئیے تھے جس کی انہیں بہت بھاری قیمت چکانی پڑی تھی لوگوں نے میوزک کمپنیوں کے اس اقدام کو سخت ناپسند کرتے ہوئے چینل کو ان سبسکرائب کردیاتھا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …