پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کی سہولت کیلئے بستروں کی تعداد بڑھائی جا رہی ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد

لاہور(میڈیا92نیوز آن لائن)

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے شعبہ صحت میں مختصر ترین عرصہ کے دوران 10ہزار ڈاکٹرز و عملہ کو بھرتی کیا ہے،اگلے مرحلے میں 15ہزار خالی اسامیوں پر شفاف اور 100فیصد میرٹ پر بھرتیاں کی جائیں گے،ورلڈ ہیلتھ ڈے منانے کا بنیادی مقصد سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرکے انصاف کرنا ہے،انہوں نے یہ باتیں انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ میں صحت کے عالمی دن کے موقع کی مناسبت سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہیں، صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ ہماری حکومت نے اقتدار میں آنے کے بعد سب سے پہلے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور عملہ کی کمی کو پورا کیا ہے.

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت 38فیصد غربت کی لکیر کے نیچے 72لاکھ خاندانوں کے ساڑھے 3کروڑ افراد کو صحت انصاف کارڈ فراہم کر رہی ہے، دیہی علاقوں میں لوگ اب صحت انصاف کارڈ کے ذریعے باعزت طریقے سے 7لاکھ 20ہزار روپے کا سرکاری و نجی ہسپتالوں سے مفت علاج معالجہ کروا سکتے ہیں،ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ہماری حکومت سابقہ کرپٹ حکومت کی طرح عوام کے ٹیکسوں پر جیبیں بھرنے کی بجائے عوام پر خرچ کر رہی ہے،موجودہ حکومت نے بجٹ میں سب سے زیادہ حصہ شعبہ صحت کی بحالی کیلئے رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے غربت کی لکیر سے نیچے گر جانے والے افراد کی عزت نفس کو محفوظ رکھتے ہوئے صحت انصاف کارڈ متعارف کروایا۔سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ معذور افراد کو صحت انصاف کارڈ جاری کرنا حکومت کا انتہائی خوش آئند اقدام ہے۔ صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کی سہولت کیلئے بستروں کی تعداد بڑھائی جا رہی ہے، اسی طرح وزیراعظم ہیلتھ اقدامات کے تحت 8بڑے اضلاع میں ہسپتالوں میں کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ یونیورسل ہیلتھ کوریج کے تحت طبی سہولیات بہتر بناکر مریضوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنی ہیں۔ اس مقصد کے تحت پنجاب کے پانچ بڑے اضلاع اور دیہی علاقوں میں ماں بچہ کیئر ہسپتال بھی قائم کئے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …