سوزوکی موٹر سائیکلوں کی پیداوار میں 9.02 فیصد ‘ فروخت میں 11.90فیصد کا اضافہ

اسلام آباد(مہڈیا92نیوزآن لائن)
رواں مالی سال 2018۔19ء4 میں جولائی تا مارچ کے دوران سوزوکی موٹر سائیکلوں کی پیداوار میں 9.02 فیصد جبکہ فروخت میں 11.90فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔پاکستان آ ٹو موٹیو مینو فیکچررز ایسو سی ایشن (پاما) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2017۔18ء4 کے پہلے 9 ماہ کے دوران سوزوکی موٹر سائیکلوں کی پیداوار 16ہزار 480 یونٹس رہی جو رواں مالی سال 2018۔19ء4 کے اسی عرصہ کے دوران 17ہزار 968 یونٹس تک بڑھ گئی۔ اس طرح گزشتہ مالی سال 2017۔18ء4 میں جولائی تا مارچ کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2018۔19ء4 کے اسی عرصہ کے دوران سوزوکی موٹر سائیکلوں کی پیداوار میں 14سو 88 یونٹس یعنی 9.02 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے.

رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2017۔18ء4 کے پہلے 9 ماہ کے دوران سوزکی موٹر سائیکلوں کی فروخت 15ہزار 971 یونٹس رہی جو رواں مالی سال 2018۔19ء4 کے اسی عرصہ کے دوران 17ہزار 873 یونٹس تک بڑھ گئی۔ اس طرح گزشتہ مالی سال 2017۔18ء4 میں جولائی تا مارچ کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2018۔19ء4 کے اسی عرصہ کے دوران سوزکی موٹر سائیکلوں کی فروخت میں 19سو 2یونٹس یعنی 11.90فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …