جعلی اکاﺅنٹس کیس : آصف زرداری اورفریال تالپور احتساب عدالت پہنچ گئے

جوڈیشل کمپلیکس کےاطراف سیکورٹی کے سخت اانتظامات‘آخری سماعت پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی گئی تھی

اسلام آباد(میڈیا92نیوزآن لائن)
جعلی اکاﺅنٹس کیس میں آصف زرداری اورفریال تالپور احتساب عدالت پہنچ گئے ہیں، اس موقع پر جوڈیشل کمپلیکس کےاطراف سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں. تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں جعلی اکاﺅنٹس کیس میں آصف علی زرداری، فریال تالپور او دیگر ملزمان کیخلاف مقدمے کی سماعت آج ہوگی، احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک کیس کی سماعت کریں گے.

آصف زرداری کی آمد پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ، جوڈیشل کمپلیکس اور باہر پولیس کے 1500 اہلکار تعینات ہیں جبکہ رینجرز کے 200 جوان وافسران بھی تعینات کئے گئے ہیں. غیرمتعلقہ شخص کے احتساب عدالت میں آنےکی اجازت نہیں ہوگی، جسٹرار احتساب عدالت کا کہنا ہے میڈیا کوکمرہ عدالت تک رسائی دی جائے گی، سیکورٹی معاملات پرسمجھوتہ نہیں کیا جائے گا.

احتساب عدالت نے آصف زرداری اورفریال تالپورسمیت تمام ملزمان کوطلب کر رکھا ہیں. یاد رہے 8 اپریل کو جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش ہوئے تھے. دوران سماعت آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ ٹرائل چلانا چاہتے ہیں تو آصف زرداری اور فریال تالپور کواستثنیٰ دیں، آج وکلا کے ساتھ بدتمیزی کی گئی، ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا‘ سو سے زیادہ لوگ اس عدالت میں نہیں آسکتے احتساب عدالت کی اطراف خاردار تار لگا دیے گئے ہیں.

سماعت میں سماعت کے دوران 2 ملزمان کرن اور نورین نے عدالت سے گواہ بننے کی استدعا کی تھی ، خواتین کا موقف تھا کہ ہم گواہ تھے، ہمیں ملزمان کی فہرست میں شامل کردیا گیا گواہی کے لیے چیئرمین نیب کو درخواست بھی دے رکھی ہے، ہم وکیل کے اخراجات برداشت نہیں کر سکتے. عدالت نے غیر حاضر ملزمان کو 12 اپریل کو پیش ہونے کا حکم دیا جبکہ آصف زرداری اور فریال تالپور کو 16 اپریل کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کی ہدایت کردی تھی. خیال رہے جعلی اکاﺅنٹ کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور 29 اپریل تک عبوری ضمانت پر ہیں.

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …