فلموں کی کامیابی کیلئے جاندار سکرپٹس کو اہمیت دینا ہو گی۔ مہوش حیات

لاہور(نیٹ نیوز) معروف اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے ماضی کو یکسر نظر انداز کرنے کے بجائے اس وقت کی کامیابیوں کو نئی جدت کے ساتھ پیش کرنا چاہئے ہمیں ٹی وی ڈراموں کی طرح فلموں کی کامیابی کیلئے بھی جاندار سکرپٹس کو اہمیت دینا ہو گی۔اپنے ایک انٹر ویو میں ستارہ امتیاز پانے والی اداکارہ مہوش حیات نے کہا کہ جب بھی اچھا کام ہوگا اسے ضرور پذیرائی ملے گی، اب دور بدل چکا ہے ہمیں روایتی فلموں سے جان چھڑانا ہوگی اور ایسی فلمیں بنانا ہوں گی جو موجودہ دور کی عکاسی کرتی ہوں ،ہمیں جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ اپنی ثقافت کو بھی اجاگر کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …