سی ڈی اے پلاٹوں کی نیلامی انتہائی کامیاب رہی‘وزیراعظم

اسلام آباد( میڈیا92نیوزآن لائن)
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سی ڈی اے پلاٹوں کی نیلامی انتہائی کامیاب رہی ، نیلامی سے تاریخ میں سب سے زیادہ 11 ارب 28 کروڑ روپے ملے۔جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ سی ڈی اے پلاٹوں کی نیلامی انتہائی کامیاب رہی ، نیلامی سے تاریخ میں سب سے زیادہ 11 ارب 28 کروڑ روپے ملے،انہوں نے کہا کہ پلاٹس کی تاریخی نیلامی 2 اہم چیزوں کی نشاندہی کرتی ہے، نیلامی مستقبل کی معیشت پراعتمادکی مظہرہے اوریہ بھی ثابت ہوتاہے ماضی میں کرپشن کے ذریعے کتنی رقم ضائع کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …