میگھا نے ’’ ٹر یبیوٹ ٹوشاہدہ منی‘‘میں میلہ لوٹ لیا

لاہور (میڈیا92نیوزآن لائن)
پروگرام ’’ ٹر یبیوٹ ٹوشاہدہ منی‘‘میں بھگڑا کوئین میگھا نے میلہ لوٹ لیا۔تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے میلوڈی کوئین شاہدہ منی کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے شزشتہ روز ا لحمرا کلچر کمپلیکس میں ایک شام سجائی گئی جس میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت شوبز ستاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،اس خوبصور ت تقریب میں شوبز فنکاروں نے خوبصورت انداز میں اپنے اپنے فن کا مظاہرہ کر کے میلوڈی کوئین شاہدہ منی کو ’’’ ٹر یبیوٹ‘‘پیش کیا ،اس موقع پر بھگڑا کوئین میگھا نے اسپیشل اس تقریب کیلئے تیار کردہ سونگ ’’میلوڈی کوئین ہے وہ جی‘‘سنا کر میلوڈی کوئین شاہدہ منی کو ’’ ٹر یبیوٹ‘‘پیش کیا ،میگھا نے پرجوش انداز میں اس گیت کو سنا کر تقریب کو چار چاند لا دیئے اور شرکا سے تالیوں اور سیٹھیوں کی گونج سے داد وصول کی ۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …