لاہور (میڈیا 92 نیوز آن لائن ) پاکستانی جوڑے نے سوشل میڈ یا پر ایک پوسٹ کر کے صنف سے متعلق ضعیف العتقاد ی کو پاش پاش کردیا ۔نئے شادی شدہ جوڑے نے سوشل میڈ یا ایپ انسٹا گرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں شوہر نے برقع پہن رکھا ہے ،اس تصویر نے سوشل میڈ یا پر تہلکہ مچا دیا ۔تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈنر ڈیٹ پر موجود لڑکی سیلفی لے رہی ہے جبکہ لڑکی کے پہلو میں بیٹھا ہوا اس کا شوہر برقعے میں ملبوس ہو کر صنف سے متعلق پرانے خیا لات کی نفی کر رہا ہے ۔
اس تصویر کے ساتھ لڑکی نے پیغام لکھا کہ یہ میرا پیارا شوہر ہے ،ظاہر سی بات ہے کہ آپ اس کی خوبصورتی نہیں دیکھ سکتے کیونکہ میں نے اس کی خوبصورتی کو چھپا رکھا ہے کیونکہ اس کی خوبصوتی دیکھنے کی صرف میں حقیقی حقدار ہوں۔میرے شوہر پر کسی بھی نا محرم کی نظر حرام ہے اور دنیا ایک بری جگہ ہے لہذا میں اپنے شوہر کو گھر پر رکھنے کو ترجیح دوں گی۔مجھے لگتا ہے کہ جب میرا شوہر میرے ساتھ باہر گھومنے جائے تو اس کا پردہ کرنا ٹھیک ہو گا ۔
لڑکی نے بتا یا کہ میں اپنے شوہر کو ایسی جگہ پر ڈنر کے لیے لے کر گئی جہاں سٹیرائڈ فری چکن دستیاب ہے اور ہم صحت سے متعلق بہت سنجیدہ ہیں ،خاص طور پر جب ہمیں یہ پتہ چلا کہ ہارمون انجیکٹڈ چکن بانجھ پن پیدا کرتا ہے ۔میں نہیں چاہتی کہ میرے شوہر کی بچے پیدا کرنے کی صلا حیت متاثر ہو کیونکہ میرے شوہر کا سب سے اہم مقصد یہ ہے کہ وہ مجھے بچے دے اور مجھے ماں بنائے ۔
جس طرح باہر جاتے ہوئے میرے شوہر نے اپنے آپ کو برقعے میں چھپا یا ،یہ مجھے اچھا لگا کیونکہ وہ ایک کھلی تجوری کی طرح ہے اور میں اس کو بے آبر و ہوتے دیکھنا نہیں چاہوں گی ،اگر اس سب کے بعد بھی میرا شوہر بے آبرو ہوا تو ہم اسے قسمت کا فیصلہ سمجھیں گے اور شوہر کو ہراساں کرنے والے کو آخرت میں سزا ملنے کی امید کریں گے ۔
لڑکی نے مزید لکھا کہ دوسری طرف میں چڈی بنیان اور شرٹ کے بغیر بھی گھوم سکتی ہوں کیونکہ میں لڑکی ہوں اس لیے مجھے دوسری لڑکیوں سے کوئی خوف نہیں ،وہ مجھے ہراساں نہیں کریں گی اور اگر کسی لڑکی نے مجھے ہراساں بھی کیا تو میں اس سے متعلق بات نہیں کروں گی کیونکہ یہ بات مجھے دنیا کے سامنے کمزور بنا دے گی ۔میں اپنے شوہر کو باہر کام کے لیے اور ڈرائیو کرنے بھیجوں گی کیونکہ میں برابری پر یقین رکھتی ہوں لیکن نا محرم کو دیکھنے اور ان کے ساتھ بات کرنے پر سختی سے پابندی ہو گی ۔