پاکستان کے سمندرمیں تیل وگیس کے ذخائر کی تلاش میں بڑی کامیابی

کراچی(میڈیا92نیوز آن لائن )

پاکستان کے سمندرمیں تیل وگیس کیذخائر کی تلاش میں بڑی کامیابی کا امکان ہے، ذخائر کیلئے ڈرلنگ کا کام آخری مراحل میں داخل ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق، کراچی کی ساحلی پٹی پر جاری کیکٹرا ون پروجیکٹ میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق ،ڈرلنگ کا کام آخری مراحل میں ہے، 5ہزار میٹر تک کھدائی مکمل کرلی گئی۔امریکی کمپنی ایگزون موبل حاصل کردہ نتائج کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی، کھدائی میں مدر رگ شپ اور سپلائی ویسلز نے کام سرانجام دیا ہے۔ ایگزون موبل کے ساتھ پی پی ایل، اوجی ڈی سی ایل اور ای این آئی بھی ڈرلنگ کے عمل میں شریک ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کی ساحلی پٹی میں تیل و گیس کے بڑے ذخئر ہیں، جن کی دریافت کے بعد پاکستان کے تیل کے درآمدی بل میں کمی آئے گی، گزشتہ سال پاکستان نے تقریبا سترہ ارب ڈالر کا تیل درآمد کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …