وزیر اعظم کی سانحہ ساہیوال کے متاثرین کے ورثا سے ملاقات، امدادی چیک دیے

اسلام آباد (میڈیا 92 نیوز آن لائن ) وزیر اعظم عمران خان نے سانحہ ساہیوال کے متاثرین کے ورثا سے ملاقات کی. تفصیلات کے مطابق یہ ملاقات وزیر اعظم ہاؤس میں ہوئی، اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزداراور ترجمان وزیر اعلی شہبازگل بھی موجود تھے. اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے ورثا سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا. وزیر اعظم نے حکومت کی جانب سے متاثرین کے ورثا میں چیک بھی تقسیم کیے۔ وزیر اعظم نے ورثا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انسانی جان کے ضیاع کا کسی صورت ازالہ نہیں کیا جا سکتا، البتہ حکومت متاثرین کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہے، البتہ وزیر اعظم کی جانب سے سانحہ ساہیوال کیس بارے کوئی خاص بات چیت نہیں کی گئی ،

یاد رہے کہ 19 جنوری کو ساہیوال کے قریب سی ٹی ڈی کے مبینہ جعلی مقابلے میں ایک بچی اور خاتون سمیت 4 افراد مارے گئے تھے، عینی شاہدین اور سی ٹی ڈی اہل کاروں‌ کے بنایات میں واضح تضادات تھا۔ وزیراعظم نے ساہیوال واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کو تحقیقات کرکے واقعے کے ذمے داروں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا، وزیراعظم کی ہدایت پر فائرنگ کرنے والے اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا اور محکمہ داخلہ پنجاب نے تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنا دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …