لاہور، حمزہ شہباز شریف کا نیب ہیڈ کوارٹر میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ

لاہور (میڈیا92نیوزآن لائن)
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف نیب کے طلب کئے جانے کے باوجود نیب ہیڈ کوارٹر میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں حمزہ شہباز شریف کے وکلاء نے نیب حکام کو حمزہ شہباز کے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ حمزہ شہباز شریف کے وکلاء نے نیب سے حمزہ شہباز شریف کی دوبارہ پیشی کے لئے مہلت طلب کر لی ہے۔ آخری اطلاعات تک حمزہ شہباز شریف کے وکلاء نیب ہیڈ کوارٹر میں پیش نہیں ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …