سوئی ناردرن گیس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تبدیلی کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت کا نوٹیفکیشن معطل

سوئی ناردرن گیس خود مختار ادارہ ہے وفاقی حکومت بورڈ آف ڈائریکٹرز کو تبدیل نہیں کرسکتی ہے، وکیل درخواست گزار

لاہور (میڈیا92نیوزآن لائن)
لاہور ہائیکورٹ نے سوئی ناردرن گیس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تبدیلی کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا عدالت نے درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کر دیئے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مزمل شبیر نے میاں مصباح الرحمان کی درخواست پر سماعت کی جس میں سوئی ناردرن گیس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تبدیلی کو چیلنج کیا گیا۔درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ سوئی ناردرن گیس ایک خود مختار ادارہ ہے اور وفاقی حکومت بورڈ آف ڈائریکٹرز کو تبدیل نہیں کرسکتی ہے درخواست گزار کے وکیل نے نشاندہی کی کہ وفاقی حکومت نے اختیارات سے تجاوز کیا ہے. بورڈ آف ڈائریکٹرز جا چناؤ تین برس کیلئے ہے جسے تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ سوئی گیس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو تبدیل کا نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …