متفرق الیکٹریکل مشینری کی ملکی برآمدات میں 11.26کا اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد(میڈیا92نیوزآن لائن)
رواں مالی سال 2018۔19ء کے پہلے 8ماہ کے دوران متفرق الیکٹریکل مشینری کی ملکی برآمدات میں 11.26کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2017۔18ء4 کے پہلے 8ماہ کے دواران 2ہزار 525ملین روپے مالیت کی متفرق الیکٹریکل مشینری برآمد گئی جبکہ رواں مالی سال 2018۔19ء4 کے پہلے 8ماہ کے دوران متفرق الیکٹریکل مشینری کی ملکی برآمدات 2 ہزار 876 ملین روپے مالیت تک بڑھ گئی۔اس طرح گزشتہ مالی سال 2017۔18ء4 کے پہلے 8 ماہ کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران متفرق الیکٹریکل مشینری کی ملکی برآمدات میں 291ملین روپے یعنی 11.26کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …