مسئلہ کشمیر کے بارے میں بھارتی وزیر اعظم کا بیان گمراہ کن ہے ، عمر عبداﷲ

سرینگرمیڈیا92نیوز(آن لائن)
نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداﷲ نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے بارے میں وزیر اعظم کا گمراہ کن بیان حیران کن ہے اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا کہ جموں و کشمیر میں کوئی مسئلہ ہی نہیں اور یہ اڑھائی اضلاع کا مسئلہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر جموں و کشمیر صرف اڑھائی اضلاع کا مسئلہ ہے تو پھر ادھمپور سے لے کر اوڑی تک شاہراہ دو دن کے لئے بند کیون رکھی جاتی ہے ۔ اگر جموں و کشمیر کا مسئلہ صرف اڑھائی اضلاع کا مسئلہ ہے تو پھر یہاں پر اسمبلی الیکشن کیوں کروائے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حقیقت ہے کہ مرکز جموں وکشمیر کے زمینی حقائق سے متعلق خود کو اور ملک کو گمراہ کر رہا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ ہمیں پارلیمنٹ میں ایسے نمائندوں کی ضرورت ہے جو وہاں جموں و کشمیر کی آواز بنیں اور یہاں کی زمینی صورت حال اور عوامی امنگوں کی ترجمانی کر سکے ۔ انہوں نے کہا کہ 2014 میں ہماری ریاست سے جو نمائندے گئے وہ ہماری نمائندگی نفی برابر نہیں کر سکے اور بارہمولہ سے گئے رکن پارلیمان نے اس وقت حد پار کر دی جب اس نے دلی جا کر کہاکہ کشمیری نوجوان دو عدد کرتے پاجامے کے لئے بندوق اٹھاتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …