اسما نبیل بھی مہوش حیات کو صدارتی ایوارڈ ملنے کے حق میں بول پڑیں

اسلام آباد( میڈیا92نیوزآن لائن )
پاکستانی معروف ڈرامہ خانی کی مصنفہ اسما نبیل بھی مہوش حیات کو صدارتی ایوارڈ ملنے کے حق میں بول پڑیں۔ نجی اخبار کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں اسما نبیل نے کہا ہے کہ مہوش حیات کو صدارتی ایوارڈ ملنے پر ان کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے، وہ اچھا نہیں، مہوش نے کئی سپر ہٹ ڈراموں اور فلموں میں عمدہ کام کیا ہے۔انہیں صدارتی ایوارڈ ملنا اچھی بات ہے۔ڈرامہخانی کی غیر معمولی مقبولیت کے بارے میں بتایا کہ یہ ٹیم ورک تھا، ڈرامہ میں ثنا جاوید اور فیروز خان کی کیمسٹری بہت اچھی تھی۔

میرے لکھے ہوئے ڈرامے ناظرین کے دل میں اتر رہے ہیں۔ ڈرامے کا ٹائٹل سانگ استاد راحت فتح علی خان نے بہت ہی خوب صورت انداز میں گایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میرے نزدیک فیروز خان میں ایک بڑا فن کار ہونے کی تمام صلاحیتیں موجود ہیں۔ آنے والے دنوں میں وہ شوبز انڈسٹری کے صف اول کے فن کار ثابت ہوں گے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میری کامیابی کے پیچھے میرے بھائی ہیں، اگر وہ میری مدد نہ کرتے تو شاید آج اس مقام تک نہیں پہنچتی۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …