660 میگاواٹ کی صلاحیت کے حامل اور دو یونٹس پر مشتمل تھرکول پاور پراجیکٹ کا افتتاح آج ہوگا

تھرکول منصوبے کے پہلے یونٹ سے بجلی کی پیداوار ملک کی توانائی کی تاریخ کا ایک سنہرا باب ہے، ترجمان پی پی آئی بی

اسلام آباد (میڈیا92نیوز آن لائن )
660 میگاواٹ کی صلاحیت کے حامل اور دو یونٹس پر مشتمل تھرکول پاور پراجیکٹ کا افتتاح آج بدھ کو ہو گا۔ پرائیویٹ پاور انفراسٹرکچر بورڈ ( پی پی آئی بی ) کے ترجمان کے مطابق پی پی آئی بی کی کوششوں کے ثمرات سامنے آرہے ہیں اور پی پی آئی بی کے ذریعے تھرکول منصوبے کے پہلے یونٹ سے بجلی کی پیداوار ملک کی توانائی کی تاریخ کا ایک سنہرا باب ہے۔اس منصوبے سے توانائی کے تحفظ کو یقینی بنانی, توانائی کے شعبے میں خود کفالت حاصل کرنے اور روزگار کے ہزاروں مواقع فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

یہ منصوبہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کا حصہ ہے اور یہ ملک میں توانائی کے لئے بڑے منصوبوں اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے منصوبوں کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگا۔ تھرکول پاور پراجیکٹ اینگرو پاورجن لمیٹڈ، چائنا مشینری انجینئرنگ کارپوریشن، حبیب بینک لمیٹڈ اور لبرٹی ملز لمیٹڈ کا مشترکہ منصوبہ ہے، منصوبے پر کام کا آغاز 4 اپریل 2016 میں مالیاتی معاملات کو حتمی شکل دیئے جانے اور سکیورٹی پیکج معاہدوں پر دستخط کے بعد ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …