گرفتاری کا خوف: مفتاح اسماعیل نے حفاظتی ضمانت کیلئے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا

کراچی( میڈیا92نیوزآن لائن )
سابق وفاقی وزیرمفتاح اسماعیل نے گرفتاری سے خوف سے حفاظتی ضمانت کیلیے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا، مفتاح اسماعیل کے خلاف نیب انکوائری جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیرمفتاح اسماعیل نے حفاظتی ضمانت کیلیے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ، جس میں استدعا کی ہے کہ نیب بے بنیاد انکوائری کررہا ہے، نیب سے تعاون کے لیے تیار ہوں، حفاظتی ضمانت منظورکی جائے۔خیال رہے سابق وفاقی وزیرمفتاح اسماعیل کیخلاف ایل این جی کیس میں نیب انکوائری جاری ہے جبکہ وزارت داخلہ نے نیب کی سفارش پر سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا نام ای سی ایل پر ڈال دیا تھا۔یاد رہے 12 جنوری کو ایل این جی اسکینڈل کی تحقیقات کے سلسلے میں سابق وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل قومی احتساب بیورو (نیب) کے سامنے پیش ہوئے تھے، جن سے ڈیڑھ گھنٹے پوچھ گچھ کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …