صرف 4 ہفتوں میں نوکریوں کی بارش ہونے والی ہے ، فیصل واڈا کا دعویٰ

نوکریاں زیادہ ہوجائیں گی ، خواہشمند کم پڑ جائیں گے ،پان سگریٹ والے بھی آکر کہیں گے آئیں ہم سے ٹیکس لے لو ، وفاقی وزیر

اسلام آباد( میڈیا92نیوزآن لائن )
وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ صرف 4 ہفتوں میں پاکستان میں نوکریوں کی بارش ہونے والی ہے، ملک میں نوکریاں زیادہ ہو جائیں گی اور نوکریوں کے خواہش مند کم پڑ جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فیصل واڈا نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ چار ہفتوں میں ملک میں نوکریاں زیادہ ہو جائیں گی اور نوکریوں کے خواہش مند کم پڑ جائیں گے، چند ہفتوں میں حالات اتنے اچھے ہو جائیں گے کہ پان سگریٹ والے بھی آکر کہیں گے کہ ہم سے ٹیکس لے لو۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا غیب کا علم صرف اللہ تعالی کو ہے، وہ غیب کا کچھ نہیں بتا سکتے، حمزہ شہباز کی گرفتاری کے معاملے کی منطق میری سمجھ سے بالاتر ہے ۔انہوں نے کہاکہ اگر ہم ٹیکس میں تاجروں کو آسانیاں دیں گے تو پوری دنیا سے پاکستان بزنس آئے گا جب حکومت ترقی کے لئے سخت فیصلے لیتی ہے تو احتساب و ٹیکس کا نظام واضح کام کرتا ہے، اداروں کے اندر بھی ہم نے ن لیگ کے لوگ پکڑے ہیں جو حکومت کو کمزور کر رہے تھے.

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …