شہید بھٹو کیس کی تفتیش دوبارہ کی جائے،رحمن ملک

سکھر(میڈیا92نیوز/آن لائن)
سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ شہید بھٹو کیس کی تفتیش دوبارہ کی جائے کیونکہ نصف صدی گذر جانے کے باوجود اس کیس میں بھٹو خاندان کو انصاف نہیں مل سکا ہے بطور ڈائریکٹر ایف آئی اے اس کیس میں دو چیزوں کی نشاندہی کی ہے اگر ان کا جائزہ لیا جائے تو ثابت ہوجائے گا کہ بھٹو شہید کا قتل جوڈیشل مرڈر تھا اور میں ان دونوں چیزوں کی نشاندہی دوبارہ کرنے کو تیار ہوں اور اگر ضرورت پڑی تو اس کے لیے سپریم کورٹ بھی جاؤں گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر ایئرپورٹ پر گڑھی خدا بخش روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.انہوں نے مزید کہا کہ پہلے بھی کہا تھا کہ ڈالر کی قیمت ایک سو تیس اور ایک سو چالیس تک جائے گی اور اب بھی کہتا ہوں کہ ڈالر کی قیمت ایک سو پچاس روپے سے بھی اوپر جائے گی.

ان کا کہنا تھا کہ مودی کے بم کو تو ہماری افواج نے ناکام بنادیا لیکن مہنگائی کے اس بم کو کون ناکارہ بنائے گا میری وزیر اعظم سے اپیل ہوگی کہ ہرگھر میں صبح پھوٹنے والے اس بم کو روکیں کیونکہ ایسا نہ ہو کہ پھر یہ سنبھالنا مشکل ہوجائے تمام وزراء4 کو منسٹرز کالونی سے نکال کر پندرہ ہزار روپے تنخواہ پر ایک کوارٹر میں رکھا جائے پھر ان سے کہا جائے کہ اب گذارا کریں تو پتہ لگ جائے گا ان کا کہنا تھا کہ ملک میں ایکسپورٹ کم ہورہی ہے اور امپورٹ بڑھ رہی ہے ہمارا گروتھ ریٹ گررہاہے اور آئی ایم ایف کہہ رہا ہے روپے کی قدر کم کرو اور ڈالر کی قیمت بڑھاؤ یہ غریبوں کے لیے جو کرنا چاہیے وہ نہیں کررہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری وزیر ہیں وہ کچھ بھی کہہ سکتے ہیں لیکن دیکھنا یہ ہے کہ پرویز مشرف کو ریلیف دینے کے حوالے سے وہ یا حکومت عدالت میں جاتے ہیں یا نہیں لیکن بہرحال ریلیف دینے کے حوالے سے فیصلہ سپریم کورٹ نے دینا ہوگا جوآئین اور قانون کو دیکھ کر فیصلہ دے گی

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …